دعا گھرduaghar.app
دعا گھر › بچوں کا گوشہ › پیاری حدیثیں

پیاری حدیثیں

نیت

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے

حوالہ: صحیح بخاری ۱

کھانے کے آداب

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: بیٹے! بسم اللہ پڑھ لیا کرو، داہنے ہاتھ سے کھایا کرو اور برتن میں وہاں سے کھایا کرو جو جگہ تجھ سے نزدیک ہو۔

حوالہ: صحیح بخاری ۵۳۷۶

ماں کا حق

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔ پوچھا اس کے بعد کون ہے؟ فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔ انہوں نے پھر پوچھا اس کے بعد کون؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔ انہوں نے پوچھا اس کے بعد کون ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تمہارا باپ ہے۔

حوالہ: صحیح بخاری ۵۹۷۱

غصہ نہ کرو

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: غصہ نہ ہوا کر

حوالہ: صحیح بخاری ۶۱۱۶

رحم کرو

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔

حوالہ: صحیح بخاری ۶۰۱۳

دوسروں کے لیے بھلائی چاہو

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہو گا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ نہ چاہے جو اپنے نفس کے لیے چاہتا ہے۔

حوالہ: صحیح بخاری ۱۳

اچھی بات کہو یا چپ رہو

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اچھی بات زبان سے نکالے ورنہ خاموش رہے۔

حوالہ: صحیح بخاری ۶۰۱۸

کسی کو تکلیف نہ دو

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: مسلمان وہ ہے جو مسلمانوں کو اپنی زبان اور ہاتھ سے ( تکلیف پہنچنے سے ) محفوظ رکھے

حوالہ: صحیح بخاری ۶۴۸۴

سلام عام کرو

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: کیا تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے لگو ، آپس میں سلام عام کرو ۔

حوالہ: صحیح مسلم ۵۴

چھوٹی نیکیاں بھی صدقہ ہیں

پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: اچھی بات منہ سے نکالنا بھی ایک صدقہ ہے اور ہر قدم جو نماز کے لیے اٹھتا ہے وہ بھی صدقہ ہے اور اگر کوئی راستے سے کسی تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دے تو وہ بھی ایک صدقہ ہے۔

حوالہ: صحیح بخاری ۲۹۸۹